پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی

[pullquote]وزیراعظم کی قوم سے پودا لگا کر یومِ آزادی منانے کی اپیل[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پودا لگا کر یوم آزادی منایا جائے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان آج اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کرکھڑا ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

[pullquote]پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی: صدرِ مملکت[/pullquote]

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو پیغام دیا کہ فیک نیوز چاہے اندر سے نکلے یا باہر سے آئے، یہ غیبت ہے اور ہمیں اس پر احتیاط کرنی چاہیے۔

ایوانِ صدر میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بھارتی حکومت پر ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ حاوی ہے اور مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ مختلف بہانوں سے پاکستان پر 3 جنگیں مسلط کی گئیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا لیکن پاکستان نے جارحیت کا مزہ بھی چکھا دیا، بھارت نے ایٹمی دھماکا کیا تو 7 سال کے اندر پاکستان نے محنت کر کے اس کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کا نقصان برداشت کیا لیکن کامیابی حاصل کی، پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کو شکست دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ کورونا میں پاکستان نے مساجد کھلی رکھ کر مسلم دنیا میں مثال قائم کی اور عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کو سمندر میں ڈوبنے دیا جاتا ہے اور انہیں پناہ نہیں دی جاتی لیکن پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو پناہ دی، زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کورونا پاکستانی قوم مل کر مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

[pullquote]یومِ آزادی پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام[/pullquote]

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، پاکستانی عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھی پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے