غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے برآمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے کریک ڈاؤن میں پورے ملک اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں 51 چھاپے مارے گئے جن میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حکام ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ 8 مقدمات درج کر کے ملزمان سے 6 کروڑ 70لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں شامل ہونے کے الزام میں پشاور میں 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے