معیشت میں بہتری آ رہی ہے، تھوڑا وقت دیں : شوکت ترین

نیویارک : وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے، تھوڑا وقت دیں۔

اس سے پہلے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی پروگرام نیا پاکستان میں کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں مگر اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے