وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہاں کورونا کی پانچویں لہر نہیں ہے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے لیے متعین کیے گئے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا اگر عوام کی بڑی تعداد کورونا کی ویکسین نہیں لگواتی کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔ یاد رکھیں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے لہذا ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔
To ensure there is no 5th wave of covid we have to meet vaccination targets set. Otherwise despite sharp decline in cases we remain vulnerable, if large number of people remain unvaccinated. Remember that 2nd dose is vital for protection against covid. Get fully vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بہترین پرفارمنس اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور آزاد کشمیر میں ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
Best vaccination progress : islamabad, peshawar, gilgit, mirpur. Good progress: skardu, charsadda, sargodha. Needing improvement : Hyderabad, nowshera, Faisalabad, quetta, karachi, mingora, mardan. District admin & health teams in these cities need to improve performance
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021