بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے: سدھو

شکر گڑھ: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے کانگریس کے بھارتی پنجاب کے صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔

پاکستانی حکام نے کرتار پور پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بابا جی کے در پر پہنچنے پر خوش ہوں، دعا ہے امن بھائی چارہ قائم رہے، ماؤں کی گودیں آباد رہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے، یہ دونوں ممالک کے لیے اچھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے