روٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

وفاق کی روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کے تبادلے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کو ریلیف کرنے پر رضامند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جو افسران چارج چھوڑنا چاہ رہے ہیں وہ کل وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعدپولیس افسران اور ایڈمنسٹریٹو گروپ کے افسران چارج چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان افسران کو نہیں روکا جائےگا جو روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ سے جانا چاہتے ہیں تاہم جو افسران جانا نہیں چاہتے انھیں سندھ حکومت ریلیز نہیں کرے گی۔

اس حوالے سےذرائع نے مزید بتایا ہےکہ بیشتر پولیس افسران روٹیشن پالیسی کے تحت چارج چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم تبادلہ کیےگئے افسران میں سے چند افسران سندھ سے جانا نہیں چاہتے۔

خیال رہےکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےدو روز قبل ہی تبادلہ کیےگئے افسران سے وضاحت مانگی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے