100 لفظوں کی کہانی

اسرائیلی وزیر اعظم دفتر میں اچانک بے ہوش ہو گئے-

عملہ گھبرا گیا۔ تیز رفتار ایمبولینس نے اسپتال پہنچایا۔

’’شاید ہارٹ اٹیک ہوا ہے،‘‘ ایک نرس نے خدشہ ظاہر کیا۔

’’میں سی پی آر شروع کر رہا ہوں،‘‘ ایک ڈاکٹر چلایا۔

’’اے ای ڈی منگواؤ،‘‘ دوسرے نے آواز لگائی۔

’’ای سی جی کی مشین لگاؤ،‘‘ سینئر ڈاکٹر نے ہدایت کی۔

’’انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہو سکتا،‘‘ نیتن یاہو کے سیکریٹری نے یقین ظاہر کیا۔

’’کیوں نہیں ہو سکتا؟،‘‘ ایک ڈاکٹر نے پوچھا۔

سیکریٹری نے کندھے اچکا کر کہا،

’’کیوں کہ ہارٹ اٹیک اسے ہوتا ہے جس کے سینے میں دل ہو۔‘‘
بشکریہ جنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے