امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش پر مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے پہلے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔
انہوں نے کہا اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں، ساتھ ہی خبردار کیا کہ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران ممکنہ طور پر بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیت استعمال کر رہا ہے جو منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کی گئی تھیں۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نےآبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں ۔
امریکی میڈیا نے امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمزمیں باردوی سرنگیں بچھا رہاہے۔