بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ کی دھجیاں اڑادیں، پوری ٹیم 114 کے کم ترین اسکور پر ڈھیر
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پوری ٹیم 114 کے کم ترین اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ شمائل حسین بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے، معاذ صداقت بھی اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بنگلادیشی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر چلتا کردیا۔
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4 اور محمد وسیم 0 تک محدود رہے جب کہ ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کےخلاف ون ڈے میں114رنز کم ترین اسکور ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا ہے صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔
یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ساتھ اتنے کھلاڑی ڈبییو کر رہے ہیں۔
بنگلادیش کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو عبرتناک شکست
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے 8 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔
بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 115 رنز کے ہدف کو 15.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن نے 67 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ شمائل حسین بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے، معاذ صداقت بھی اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
بنگلادیشی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر چلتا کردیا جو کہ پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کےخلاف ون ڈے میں کم ترین اسکور ہے۔
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4 اور محمد وسیم 0 تک محدود رہے جب کہ ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کے ناہید رانا کے ون ڈےکیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔