کرائسٹ چرچ: برنز اور سمتھ کی شاندار سنچریاں

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب صرف مزید سات رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

[pullquote]میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
[/pullquote]

آج کے کھیل کی اہم بات جو برنز اور سٹیو سمتھ سنچریاں ہیں۔
جوبرنز 170 رنز بنا کر نیل وینگر کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے اور سٹیو سمتھ بھی 138 رنز بنانے کے بعد وینگر کا نشانہ بنے۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی پارٹنرشپ کے دوران 289 رنز بنائے جو آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری بڑی پارٹنرشپ ہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 370 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھن نے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو صرف 74 رنز پر نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد برینڈن مکلم نے انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کوری اینڈرسن کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 179 رنز بنائے۔ مکلم نے 79 گیندوں پر 21 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 145 رنز کی اننگز کھیلی۔

اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے برینڈن مکلم نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 54 گیندوں پر چار چھکوں اور 16
چوکوں کی مدد سے بنایا۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے تین، ہیلز وڈ، جیمز پیٹنسن اور جیکسن برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے