جویریہ صدیق IFJ جینڈر کونسل میں کامیاب، ایشیا پیسیفک کی کوآرڈینیٹر مقرر

پاکستانی صحافی جویریہ صدیق نے عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) کے جینڈر کونسل انتخابات میں کامیاب قرار پائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جویریہ صدیق کو 2026 سے 2029 تک کے لیے ایشیا پیسیفک ریجن کی ریجنل کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔ اس عہدے پر وہ خطے میں صحافت سے وابستہ خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

یہ کامیابی نہ صرف جویریہ صدیق بلکہ پاکستان کے صحافتی حلقوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی تقرری سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین صحافیوں کی نمائندگی مزید مضبوط ہوگی۔

صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے جویریہ صدیق کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے دورِ ذمہ داری میں خواتین صحافیوں کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے