بیوی گٹر میں گری تو شوہر بھی ساتھ کود گیا

چین: چین کے صوبے شان ڈونگ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں بیوی کے گٹر میں گرنے کے بعد شوہر بھی اس کا ساتھ دینے کے لیے خود گٹر میں اتر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 15 جولائی کو علاقے ڈونگ یانگ میں پیش آیا، جہاں میاں بیوی سرسبز علاقے میں ٹڈے پکڑ رہے تھے، جنہیں مقامی افراد شوق سے کھاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیلی گھاس پر پھسلنے کے باعث خاتون تقریباً 5 میٹر گہرے مین ہول میں جا گری۔ گرنے سے وہ زخمی ہوگئی اور حرکت کرنے کے قابل نہ رہی۔

بیوی کی حالت دیکھ کر شوہر بھی اس کے ساتھ رہنے کے لیے گٹر میں اتر گیا۔ بعد ازاں دونوں نے موبائل فون کے ذریعے فائر فائٹرز کو اطلاع دی۔

ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور حفاظتی رسیوں کی مدد سے پہلے خاتون کو باہر نکالا، جبکہ بعد میں شوہر بھی بحفاظت باہر آ گیا۔

فائر فائٹرز کے مطابق خاتون کے زخم جان لیوا نہیں تھے اور اسے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے