پنجاب میں سخت اقدام، کیا بدلنے والا ہے؟

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہو گا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید نہ جاری کرنے والوں پر 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا 1 ماہ تک کاروبار سیل ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے