یمن میں شہری ہلاکتیں، پینٹاگون کا اعتراف

امریکی اخبار نے پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں گزشتہ برس امریکی حملوں میں 150 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ یمن میں امریکی فضائی حملوں میں گزشتہ سال 153 شہری ہلاک اور 243 زخمی ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق بیشتر شہری ہلاکتیں اپریل 2025 میں 3 امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران ہوئیں، ایک فضائی حملہ 6 اپریل کو صنعا میں کیا جس میں 5 شہری ہلاک ہوئے، دوسرا حملہ 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کیا گیا جس میں 80 شہری ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا حملہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب کیا جس میں 47 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یمن میں امریکی فوجی آپریشن سے متعلق 15 اضافی کارروائیاں ابھی زیر غور ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے