کرک میں نیوکڑپہ کے مقام پر پولیس ٹیم پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ اور گنر فرہاد شہید جبکہ 1 راہگیر زخمی ہو گیا۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ اور ان کا گنر فرہاد شہید ہو گئے جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔