سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سید محمد فاروق شاہ نے بھی منگل کے روز ایگزیکٹ کے نو ملازمین کی ضمانتوں کی درخواست پر مزید سماعت سے
انکار کردیا…
پچھلے کئی ماہ سے اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے یہ چھٹے جسٹس ہیں جنہوں نے کیس سننے سے انکار کیا اس سے پہلے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس عقیل احمد عباسی،
جسٹس نظر اکبر، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس عبدل رسول میمن نے کئی ماہ تک درجنوں سماعتوں کے بعد کیس سننے سے انکار کیا تھا۔
منگل کے روز بھی جسٹس سید محمد فاروق علی شاہ
نے عدالت میں آتے ہی اس کیس کو مزید نہ چلانے کا اعلان کیا اور ایگزیکٹ کے وکلا کو کہا کہ وہ مزید سماعت نہیں کرسکتے جس پر ایگزیکٹ کے وکلا انصاف کیلئے چیف جسٹس
کے پاس گئے اور انہیں تمام حالات سے آگاہ کیا ،
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جناب جسٹس سجاد علی شاہ نے یقین دلایا کہ عمرے سے واپسی پر وہ خود اس کیس کی
سماعت کریں گے..ایگزیکٹ کے نو ملازمین کا ضمانت کیس اب 14 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔