عشق پوزیٹیو: ایک نغماتی فلم

ہم فلمز، کے ایس ایل، اور ایور ریڈی پکچرز کی جانب سے ریلیز کی جانے والی رومینٹک کامیڈی فلم ’عشق پوزیٹو‘ کی پریس کانفرنس میں فلم کا ٹریلر اور چار گانے متعارف کروائے گئے۔

جولائی کی ۲۲ تاریخ کو سینماؤں کی زینت بننے والی اس فلم میں لالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ نور بخاری، ولی حامدعلی خان، فاریہ بخاری، سعود، دردانہ بٹ اور بھارتی اداکار سونو سود شامل ہیں۔

فلم کو شازیہ محمود حسین اور کاشف لطیف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ کہانی سورج بابا کی تحریر کردہ اور ہدایات نور بخاری نے دی ہیں۔

Faria Bukhair, Wali Hamid Ali Khan, Noor Bukhari & Sultana Siddiqui (2)

اس سے قبل فلم کو دو ہدایت کاروں کے پاس رہ چکی ہے جن میں ایک نام اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا بھی ہے۔

فلم کی ہدایات کے بارے میں نوربخاری نے بتایا کہ فلم ہاتھ میں آنے کے بعد انھوں نے اس کا سکرین پلے دوبارہ لکھوایا اور نئے سرے سے پوری فلم شوٹ کی۔

ولی حامد علی خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی تو وہ کافی عرصے سے کر رہے ہیں اوران کا بینڈ ’راگا بوائز‘ بین الاقوامی سطح پر بھی پرفارم کررہا ہے لیکن فلم میں کام کرنا ان کا ایک خواب تھا اورانھیں نہیں معلوم تھا کہ ان کا یہ خواب اتنی جلدی پورا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے پروڈیوسرز شازیہ محمود حسین اور کاشف لطیف کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ولی کا کہنا تھا کہ نور کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا ہے اور وہ ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی ہدایت کار بھی ہیں۔

Noor Bukhari, Sultana Siddiqui, Faria Bukhari & Wali Hamid Ali Khan

فلم کی ڈسٹری بیوشن سے متعلق بات کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمی صنعت ابھی تجرباتی دور سے گزررہی ہے اور ڈسٹری بیوٹرز اگر فلمی صنعت کی ترقی چاہتے ہیں تو فلم کا انتخاب کرتے وقت ان کو کئی باتوں پر سمجھوتہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تجربات ہی کامیابی کا راز ہیں اور ہمارے ہدایت کار، پروڈیوسرز، اور لکھاری وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کام فلموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب میں فلم کی میوزک البم بھی ریلیز کی گئی جس میں کل نو گانے شامل ہیں ۔

Faria Bukhari, Wali Hamid Ali Khan & Noor Bukhari (1)

فلم کے گانوں میں راحت فتح علی خان اور مشہور بھارتی پلے بیک سنگر آکریتی کاکڑ کی آواز میں ’رب دیاں رب جانے‘ کافی شہرت حاصل کررہا ہے.

البم کے دیگر گانوں میں ’دل کا پنچھی‘ ، ’تجھ بن مورا‘، نور خدا‘، ’یا علی‘، ’کینا تینو‘، ’ڈانس‘، ’وٹامن‘ اور آئٹم نمبر ’ناٹی‘ شامل ہیں۔

فلم کے زیادہ تر گانے ساجی علی نے لکھے ہہں جبکہ کمپوزیشن کامران اختر، ولی حامد علی خان، اور ساجی کی ہیں۔ فلم کےدیگر گانے زیادہ تر ولی حامد علی کی آواز میں ہیں جبکہ ’تجھ بن مورا‘ استاد حامد علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Performance on Ishq Positive song - Dil Ka Panchi (2)

پریس کانفرنس میں ٹریلر کے علاوہ فلم کے چار گانوں کی میوزک ویڈیو بھی دکھائی گئی جسے میڈیا نے بہت شوق سے دیکھا۔

آخر میں فلم کی اہم کاسٹ نے ’دل کا پنچھی‘ پر پرفارمنس بھی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے