خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکارجاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اپنی گاڑی کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران وہاں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
ایس پی پشاور سٹی گل نواز خان نے کاکہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ بننے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار پیر کو پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے لیے تعینات تھے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ اہلکار منگل کو واپس اپنی بیرکس میں جا رہے تھے کہ اس دوران انھیں دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک کلوگرام تک باردوی مواد کا استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ پشاور میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اس موقع پر موبائل سروس بھی معطل رہی۔
بشیر آباد کے علاقے میں پہلے بھی دیسی ساختہ باردوی سرنگوں کے دو سے زائد دھماکے ہو چکے ہیں