حلیم : صحت کیلئے فائدہ مند

ھعالتھکئی اجزا جیسے کہ گندم، جو، دال اور آپ کی مرضی کے گوشت سے مل کر تیار کی جانے والی حلیم صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں ہوتی، بلکہ طاقت کے لحاظ سے بھی اہم غذا ہے۔

پروٹین سے بھرپور دالیں شامل ہونے کے باعث حلیم ورزش کے بعد کھانے کے لیے بہترین غذا ہے جبکہ اس سے جسم کے پٹھے اور بافت کی نشونما میں مدد ملتی ہے۔

اگر حلیم میں چاول کو شامل کردیا جائے تو اس میں کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار بھی شامل ہوجاتی ہے جس سے جسم کو طاقت ملتی ہے اور آپ خود کو چست اور چاق و چوبند محسوس کرتے ہیں اور یہ خوبی حلیم کو دوپہر کے اوقات میں کھانے کی مکمل غذا بناتی ہے۔

حلیم تیار کرنے کے لیے ضروری اجزا جو اور گندم میں غذائی فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسم تندرست رہتا ہے۔

چونکہ غذا میں فائبر شامل کرنے سے زیادہ دیر تک جسم کو چست رکھنے میں مدد ملتی ہے، اس لیے وزن کم کرنے کے خواہشمد افراد کو اسے اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے۔

ادرک، لہسن اور ہلدی بھی حلیم کے ضروری اجزا میں شامل ہے جن میں بڑی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے، اس لیے بلند فشار خون اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو پوٹاشیم کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

خوراک میں پوٹاشیم کو شامل کرنے سے دل کے امراض سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے، جبکہ اس سے بے چینی اور ذہنی دباؤ سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر حلیم کو چاول (جس میں نشاستہ موجود ہوتا ہے) کے ساتھ نہ کھایا جائے تو ذیابیطس کے مریضوں کو جسم کے شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

سوڈیم کی موجودگی: روایتی حلیم میں نمک کی حسب ذائقہ مقدار کو بھی ضرور شامل کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی جزو سوڈیم ہے۔

اگر جسم میں سوڈیم کی مناسب مقدار موجود ہو تو یہ اعصابی امپلسز کی ترسیل کے ضروری افعال انجام دیتا ہے جو آپکے ردعمل کے وقت کو کنٹرول کرتا ہے، جبکہ اس سے پٹھوں کی کھینچ کی صلاحیت میں بھی بہتری آتی ہے۔

اگرچہ حلیم کے صحت کے حوالے سے بیش بہا فوائد ہیں لیکن دل کے امراض کے شکار افراد کو حلیم میں نمک شامل کرنے سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے