ڈیرہ غازی کے قبائلی علاقے چھیراتھل میں آپریشن ردالفساد کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا،5دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے تحت صبح سویرے ڈیرہ غازی میں کارروائی کی اور مقابلے میں 5دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی کامران شہید جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز ہارون زخمی ہوئے۔