سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنںٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں وتبادلے کیے گئے ہیں جس کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنںٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو کورکمانڈرلاہورتعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آرمزتعینات کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے