باپ کی میت لینے کیلیے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی: باپ کی میت اسپتال سے لینے کے لیے جانے والا نوجوان ڈھوک سیداں کے قریب ٹریف حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

آئی بی سی کے مطابق راولپنڈی میں باپ کی میت وصول کرنے کے لئے اسپتال جانے والا شخص خود موت کا شکار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ راوالپنڈی میں زیرعلاج تھا اور دوران ہی اس کی موت واقع ہوگئی، باپ کی موت کی خبر ملتے ہی شکیل موٹر سائیکل پر اسپتال روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل کو کچل ڈالا۔ شکیل کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیل کو دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے روند ڈالا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے