لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف خود نہیں چاہتے کہ ان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کوئی فکر نہیں کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے، کیا ابھی تک کوئی وفاقی وزیر بلوچستان گیا؟ لگتا ہے کہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔