چینی صدر ژی کے 18ویں ایس سی او سمٹ پر تقریر کی جھلکیاں

چینی صدر ژی جن پنگ نے اتوار کو چین کے مشرقی صوبہ شن ڈانگ میں چنگداء میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے سربراہی اجلاس میں تقررکی ۔چینی صدر نے ایس سی او کے سربراہ ممبران کے ہیڈ کونسل کے 18اجلاس سے صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پور ی دنیا میں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیںاور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا مقصد بلند رکھیں جبکہ دنیا میں طاقت ور کی سیاست اب بھی قائم ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی آرڈر میں انصاف پر مبنی ہونا چاہیے ۔ بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت وقت کا نہ رکنے والا رجحان ہے ۔ مختلف روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی خطرات نمودار ہورہے ہیں لیکن امن کی خواہش غالب آئے گی ، سیکیورٹی اور استحکام کیلئے عوام ہمیشہ خواہش رکھتے ہیں ۔ دنیا میں عالمگیریت کے خلاف یک جہتی نظام ، تجارتی تحفظ پسندی اور پس منظر نئی جہیتں لے رہا ہے اور عالمگیریت کی اس دنیا میں باہمی فائدہ کی تلاش کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ ممالک کے مفاد اور مستقبل کے ساتھ منسلک ہیں ۔ تہذیبوں میں تنوع انسانی ترقی کی پائیدار یت اور مختلف ثقافتوں میں سیکھنے کا عمل تمام لوگوں کیلئے ایک مشترکہ خواہش ہے ۔ ہمیں سرد جنگ کی ذہنیت کو مسترد کردینا چاہیے اور ایک ملک کی بنیاد پر دوسرے ملک کی مکمل سیکیورٹی کی مشق کی مخالفت کرنی چاہیے تاکہ ہم سب لوگوں کیلئے سیکیورٹی حاصل کرسکیں ۔ ہمیں خودمرکزیت ، تنگ نظری اور بندکمرے کی حکمت عملی کو مسترد کردینا چاہیے ، ہمیں بین الاقوامی تجارتی تنظیم (ڈبیلو ٹی او) کے قوانین کو برقرار رکھنا چاہیے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ایک اوپن عالمی معیشت کی بنیاد رکھی جاسکے ۔ثقافتوں کے درمیان مساوات ، ڈائیلاگ اور اجتماعیت رہنما اصول ہونا چاہیے تاکہ ہم ثقافتی غلط فہمی، تصادم اوربالادستی پر قابو پایا جاسکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے