جمعہ : 06 جولائی 2018 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]عالمی طاقتیں ایران پیکج میں امریکی پابندیوں کا ازالہ نہیں کر سکتی، جرمن وزیر خارجہ[/pullquote]

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کا عالمی طاقتٰیں مکمل ازالہ نہیں کر سکتی ہیں۔ ماس کے مطابق جوہری ڈیل سے ایران کی دستبرداری سے تہران حکومت کی مشکلات میں زیادہ شدت پیدا ہو جائے گی۔ جرمن وزیر خارجہ دیگر عالمی طاقتوں کے سفارت کاروں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کی ویانا میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ہیں۔ انہوں نے ویانا پہنچ کر کہا کہ عالمی طاقتیں امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں اپنا کاروبار ختم کرنے والی یورپی کمپنیوں سے پیدا ہونے والے نقصان کا پوری طرح ازالہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

[pullquote]سلامتی کونسل نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر کی کوششوں کی حمایت کر دی[/pullquote]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ کی لڑائی رکوانے کے حوالے سے خصوصی سفیر مارٹن گریفتھس کی کوششوں کی پرزور حمایت کی ہے۔ گریفتھس یمن کے متحارب فریقین کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل نے اس حوالے سے کہا کہ وہ تمام فریقوں کو تلقین کرتے ہیں کہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے معاملات کا سیاسی حل تلاش کریں۔ اب تک یمنی تنازعے کے پرامن حل کے لیے خصوصی سفیر مارٹن گریفیتھس کی سابقہ مصالحتی ملاقاتیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہیں۔

[pullquote]شام سے ایرانی فورسز کا انخلاء، امریکا اور روس کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی[/pullquote]

کریملن نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ روسی حکومت شام سے ایرانی فورسز کو نکالنے کی خاطر امریکا سے کوئی ڈیل کر سکتی ہے۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی سمٹ میں ایسی کوئی ڈیل کر سکتے ہیں۔ یہ سمٹ سولہ جولائی کو فن لینڈ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ روسی حکومت کے مطابق پوٹن ٹرمپ سے ملاقات میں شام کی صورتحال پر گفتگو کریں گے لیکن ایسا انتہائی مشکل ہے کہ وہ کسی تیسرے ملک کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔

[pullquote]شامی مہاجرین کی واپسی اولین ترجیح ہے، اردن[/pullquote]

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کی واپسی ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔ ایمن الصفدی نے جمعے کے دن ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنوبی شام میں ہزاروں مہاجرین کی واپسی کی خاطر فریقین سے ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے مذاکرات جاری ہیں کہ ملک واپسی پر ان شامیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شامی بحران کی وجہ سے لاکھوں شامی شہری مہاجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

[pullquote]جنوبی سوڈان میں قیام امن کی راہ ہموار[/pullquote]

جنوبی سوڈان کے متحارب سیاسی گروپ پانچ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کی خاطر گزشتہ ماہ طے پانے والی امن ڈیل کے سکیورٹی انتظامات پر متفق ہو گئے ہیں۔ سوڈان کے سرکاری میڈیا نے جمعے کے دن بتایا کہ صدر سلوا کیر اور ان کے سابق نائب ریک مچار نے خرطوم میں ملاقات کے بعد اس ڈیل کو حتمی شکل دی۔ گزشتہ ماہ ہی جنوبی سوڈان میں سیز فائر کا ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عملدرآمد کی خاطر تفیصلات کو طے کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]کرپشن الزام میں نواز شریف مجرم قرار[/pullquote]

پاکستان کی ایک احتساب کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دس برس کی سزائے قید سنا دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھی اسی مقدمے میں سات سال قید سنائی ہے۔ اس سزا کے علاوہ سابق وزیراعظم کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ نواز شریف اس وقت اپنی بیمار اہلیہ کی تیمادداری کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔

[pullquote]طالبان نے حکومتی امن مذاکرات کی پیشکش پھر مسترد کر دی[/pullquote]

افغانستان میں کابل حکومت کے خلاف عسکری سرگرمیاں جاری رکھنے والے شدت پسند گروپ طالبان نے کابل حکومت کی امن مذاکرات کی پیشکش کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔ پیشکش رد کرنے کا بیان عسکری تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کیا۔ انہوں نے اس بیان میں کہا کہ امن مذاکرات کی پیشکش اُس وقت تک قبول نہیں کی جا سکتی جب تک غیر ملکی فوجی افغان سرزمین پر موجود ہوں گے۔ مذاکرات کی پیشکش افغانستان کی اعلیٰ سطحی و اختیاراتی امن کونسل نے کی تھی۔ اس بیان میں طالبان کے ترجمان نے کابل حکومت کو ایک مرتبہ پھر کٹھ پتلی قرار دیا ہے۔

[pullquote]عالمی عدالت انصاف قطری ہوائی ناکہ بندی کا بھی فیصلہ سنائے، تین عرب ملکوں کی اپیل[/pullquote]

خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ مصر نے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے کہ وہ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم کے اُس فیصلے کو ختم کرے جو قطر کے حق میں دیا گیا ہے۔ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم (ICAO) نے گزشتہ ہفتے کے دوران قطری درخواست پر فیصلہ دیا تھا کہ اُس کے ہمسایہ ممالک نے فضائی ناکہ بندی کر کے مسافر طیاروں کے غیرملکی حدود سے گزرنے کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان تینوں ممالک نے عالمی عدالت سے کہا ہے کہ فضائی حدود کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیم کا جو فیصلہ دیا گیا وہ حدود سے تجاوز کرنے کے مساوی ہے۔

[pullquote]زمبابوے انتخابی عمل کو شفاف بنائے، یورپی یونین[/pullquote]

یورپی یونین الیکشن آبزرور مشن کے نائب سربراہ مارک اسٹیونز نے زمبابوے کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے مثبت اقدامات کرے تا کہ اس عمل پر اعتماد کیا جا سکے۔ سن 2002 کے بعد پہلی مرتبہ اگلے انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین زمبابوے میں موجود ہوں گے۔ اسٹیونز نے ہرارے میں رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے بھی حق میں ہیں کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران بھی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی ہونی چاہیے۔ جنوبی افریقی ملک زمبابوے میں تیس جولائی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]تھائی لینڈ: دو کشتیوں کی غرقابی کے باعث دس افراد ہلاک، اڑتالیس لاپتہ[/pullquote]

تھائی حکام نے جمعرات پانچ جولائی کو ساحلی اور سیاحتی مقام پھُوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں غرق ہونے والی دو کشتیوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد اکیس تک پہنچ جانے کا بتایا ہے۔ اِن ہلاکتوں کی تصدیق پھوکٹ نامی صوبے کے گورنر نے کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر 24 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ غرق ہونے والی دونوں کشتیوں پر کُل 146 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 129 چینی سیاح تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پچاس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے وقت سمندری طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی لہریں پانچ میٹر تک بلند تھیں۔

[pullquote]چینی درآمدات پر امریکی محصولات کا نفاذ ہو گیا، چین کا بھی جوابی اقدام[/pullquote]

چینی برآمدات پر نئے امریکی ٹیکسوں کے بعد چینی حکومت نے بھی ملک میں امریکی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دی ہیں۔ امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر جمعہ چھ جولائی سے چونتیس ارب ڈالر کی اضافی محصولات عائد کر دی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی محصولات کے جواب میں بیجنگ حکومت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ کر دیا ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر چینی مصنوعات پر مزید سولہ ارب کی محصولات اگلے دو ہفتوں میں عائد کی جا رہی ہیں۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر چین آتا ہے۔

[pullquote]عالمی طاقتیں ایران پیکج میں امریکی پابندیوں کا ازالہ نہیں کر سکتی، جرمن وزیر خارجہ[/pullquote]

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کا عالمی طاقتٰیں مکمل ازالہ نہیں کر سکتی ہیں۔ ماس کے مطابق جوہری ڈیل سے ایران کی دستبرداری سے تہران حکومت کی مشکلات میں زیادہ شدت پیدا ہو جائے گی۔ جرمن وزیر خارجہ دیگر عالمی طاقتوں کے سفارت کاروں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کی ویانا میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ہیں۔ انہوں نے ویانا پہنچ کر کہا کہ عالمی طاقتیں امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں اپنا کاروبار ختم کرنے والی یورپی کمپنیوں سے پیدا ہونے والے نقصان کا پوری طرح ازالہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

[pullquote]سلامتی کونسل نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر کی کوششوں کی حمایت کر دی[/pullquote]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ کی لڑائی رکوانے کے حوالے سے خصوصی سفیر مارٹن گریفتھس کی کوششوں کی پرزور حمایت کی ہے۔ گریفتھس یمن کے متحارب فریقین کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل نے اس حوالے سے کہا کہ وہ تمام فریقوں کو تلقین کرتے ہیں کہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے معاملات کا سیاسی حل تلاش کریں۔ اب تک یمنی تنازعے کے پرامن حل کے لیے خصوصی سفیر مارٹن گریفیتھس کی سابقہ مصالحتی ملاقاتیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہیں۔

[pullquote]پانچ عالمی طاقتوں کے اعلیٰ سفارتکاروں سے ایرانی حکام کی ملاقات آج[/pullquote]

ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کے لیے پانچ عالمی طاقتوں اور ایران کے اعلیٰ سفارت کاروں کی ایک انتہائی اہم ملاقات آج آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہو رہی ہے۔ تہران حکومت اس وقت جوہری ڈیل کو بچانے اور اب تک حاصل شدہ اقتصادی مراعات کے تسلسل کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ دوسری جانب ویانا میں موجود ایرانی صدر حسن روحانی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے۔ اس گفتگو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے یورپی اقتصادی اقدامات ناکافی ہیں۔

[pullquote]خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے مزید ایرانی اقدامات کی ضرورت ہے، چین[/pullquote]

چین کے نائب وزیر خارجہ چن شیاؤ ڈونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے مزید ایرانی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور عرب ممالک موجودہ صورت حال میں قریبی رابطہ کاری رکھے ہوئے ہیں۔ شیاؤ ڈونگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے فریق ممالک خطے میں امن و سلامتی کے حصول کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ چینی نائب وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے راستے ہونے والی تیل کی تجارت کو ممکنہ طور پر روک دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔ آبنائے ہرمز کے راستے دنیا کے ایک تہائی تیل کی تجارت ہوتی ہے۔

[pullquote]انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور امریکی تنقید، شمالی کوریا نے مسترد کر دی[/pullquote]

شمالی کوریائی سرکاری میڈیا نے اُس امریکی تنقید کو مسترد کر دیا ہے، جو اس کمیونسٹ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں تھی۔ پیونگ یونگ حکومت نے تنقید مسترد کرنے والے بیان میں واضح کیا کہ واشنگٹن حکومت کی تنقید جارحانہ ہے اور ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دونوں ملک سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں۔ امریکی تنقید اور شمالی کوریائی ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو مزید مذاکرات کے لیے پانچ جولائی کو شمالی کوریا کے دورے پر پیونگ یونگ پہنچ چکے ہیں۔

[pullquote]جاپان میں انتہا پسند عقیدے کے رہنما کو چھ ساتھیوں سمیت پھانسی دے دی گئی[/pullquote]

جاپانی حکام کے مطابق جمعہ چھ جولائی کو انتہا پسند نام نہاد مذہبی گروہ اوم شِن ریکیو کے لیڈر اور اُس کے چھ ساتھیوں کو تیرہ افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے نظام پر اوم شِن ریکیو کے حملے میں سن 1995 میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس انتہا پسند عقیدے کے افراد کو سنائی گئی سزائے موت کے خلاف دائر کردہ اپیلوں پر جاپانی سپریم کورٹ نے بیس برس بعد فیصلہ سنایا اور ماتحت عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال رکھا۔ جاپان میں موت کی سزا پر عمل درآمد پھانسی کے ذریعے کیا جاتا ہے اور بعض سیاسی حلقے اِس سزا کے خلاف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے