سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی۔ عرب خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کونسل کی جانب سے چاند دیکھنے کیلئے خود اجلاس طلب کرنے کی بجائے عوام سے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی۔

اب سعودی سپریم کونسل نے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کا اعلان کردیا ہے۔ چاند نظر آ جانے کے باعث سعودی عرب میں یکم ذی الحج کل بروز اتوار 12 اگست کو ہوگی۔ جبکہ سعودی عرب میں حج 20 اگست اور عیدالاضحیٰ 21 اگست بروز منگل کو منائی جائے گی۔

سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں طویل 11 روزہ تعطیلات کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسلامی ممالک ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہفتے کے روز ہوا۔ تاہم ان دونوں ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

جبکہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز اتوار کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کے امکانات ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 12 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ کل چاند نظر آ جانے کی صورت میں پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست کو منائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے