کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل 172 ناموں سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پرغور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران ای سی ایل میں 172 نام شامل کرنے کے معاملے سمیت 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ، یونین کونسل چیئرمین کی رجسٹریشن، غیر معیاری اسٹنٹس اور کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے 172 افراد کے ناموں کا بھی جائزہ لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

وفاقی کابینہ غربت کے خاتمے سے متعلق کوآرڈینشن کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔

کابینہ دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانٹ کوریڈور منصوبے کیلیے رقم جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ منصوبے میں فرینچ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے لئے 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے