خیبرپختونخوا حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا

خیبر پختونخوا میں تیزاب گردی کے خلاف ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 تیار کرلیا گیا۔

ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 محکمہ سوشل ویلفیئر نے تیار کیا ہے جسے منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ بل میں تیزاب گردی کے نتیجے میں جھلسنے یا مرنے پر مجرم کو عمر قید کی سزا تجویزکی گئی ہے، مجوزہ بل کے مطابق تیزاب پھینکنے سے زخمی ہونے پر مجرم کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

مجوزہ بل میں تیزاب گردی کی تحقیقات ایس ایچ او عہدے سے کم کا افسر نہیں کرے گا جب کہ تحقیقات میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو 2 سال قید کی سزا دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مجوزہ بل میں حکومت کیس میں پیش ہونے والے گواہوں کو مکمل تحفظ اور متاثرہ شخص کو طبی اور مالی معاونت فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں تیزاب گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور اب تک کئی افراد اس کا شکار بن چکے ہیں جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے