’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

بالی وڈ کی معروف اور کامیاب ترین فلم ’دبنگ‘ کا سیکیوئل ’دبنگ تھری‘ جلد سینما گھروں کی زینت بننے والا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین ’بائیکاٹ دبنگ تھری‘ کا ہیش ٹیگ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں بے شمار مداح ہیں اور لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی آنے والی ہر فلم اور گانے کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔

سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’دبنگ‘ تھی جس کا سیکیوئل جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ایک گانے ’ہُڑہُڑ دبنگ‘ میں ہندو درویش ’سادھو‘ کی طرح لباس پہنے کچھ لوگ گٹار بجاتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق یہ گانا ان کے لیے ہندو ثقافت کی تذلیل ہے، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں لوگ اس حوالے سے نفرت ظاہر کرنے کے مختلف انداز اپنا رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کے حوالے سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر شیوالیلا نامی صارف نے ہیش ٹیگ ’BoycottDabang3‘ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سادھو کی تذلیل کرنا ہمارے ہندو کلچر کی تذلیل کرنا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’میری تمام ہندوؤں سے گزارش ہے کہ ’دبنگ تھری‘ کے پروڈیوسر اور سلمان خان کا بائیکاٹ کریں جنہوں نے ہندو دھرما کی تذلیل کی ہے‘۔

ایک اور صارف نے بھی فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے فی الحال سلمان اور فلم کے بنانے والوں نے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے