خاتون اسکائی ڈائیور کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا میں پینٹنگ

دنیا میں بہت سے لوگوں کو خطروں سے کھیلنے کا شوق ہوتا ہے اور وہ اس سلسلے میں نت نئے کارنامے بھی انجام دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔لیکن آج ہم آسمان کی بلندیوں سے لے کر سمندروں کی گہرائیوں میں چھلانگ لگانے والوں کا ذکر نہیں کر رہے۔ہوا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر پینٹنگ کرنا ہمیں ایک ناممکن سی بات لگتی ہے مگر ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے یہ بھی ایک طرح کا کھیل ہی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی ایڈوینچر سے بھرپور خاتون کے بارے میں بتائیں گے جن کے نرالے اور خطرناک شوق نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔مشیل نرومنڈریڈ نامی خاتون ایک عام آرٹسٹ نہیں بلکہ یہ ہوا میں ہزاروں فٹ کی بلندیوں پر کینوس پر رنگ بکھیرنے والی انوکھی خاتون ہیں۔مشیل نرومنڈریڈ 13 ہزار فٹ کی اونچائی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے دوران کینوس پر اپنے ہاتھوں اور پاؤں کا سہارا لیتے ہوئے پینٹنگ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پینٹنگز انسانی خواہشات کا تجربہ اور اُن کے لیے جنت کا ٹکڑا ہیں، جسے انہوں نے ’کیپچرڈ دی اسکائی‘ کا نام دیا ہے۔مشیل نرومنڈریڈ نے 11 سال قبل اسکائی ڈائیونگ کا آغاز کیا تھا اور اب وہ اسکائی ڈائیونگ میں اس قدر مہارت حاصل کر چکی ہیں کہ آسمان کی بلندیوں میں کینوس پر رنگ بھرنا بھی انہیں مشکل نہیں لگتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے