سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اس دہانے پر آپہنچی ہے کہ جب اینٹی بائیوٹکس بےاثر ہونے لگیں گی اوردواؤں کے خلاف بیکٹریا میں مدافعت پیدا ہوجانے کے سبب یہ پھر سے طب کو دور جہالت میں پہنچا دے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین میں ایسے بیکٹیریا ملے ہیں جن پراینٹی بائیوٹک ’ کولسٹین‘ کا بھی کوئی اثر نہیں جو تمام دواؤں کے بےاثر ہونے کے بعد استعمال کی جاتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیکٹیریا کی یہ مدافعت دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے جس سے انفیکشنز کے لاعلاج ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔عام انفیکشن ایک بار پھر سے جان لیوا ہو جائے گا جبکہ سرجری اور کینسر کے علاج کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا