خیبر پختونخوا کے پانچ بڑوں کی تعلیم

تحریک انصاف کی سابق صوبائی حکومت نے پانچ سالوں میں خیبرپختونخوامیں 43فیصدسکول پانچ بڑوں کے علاقے اورآبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ضلع پشاورمیں تعمیر کئے جن میں سے 96فیصدمنصوبے تکمیل کے بعد فعال بنائے جاچکے ہیں۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے دستاویزات کے مطابق 2013سے 2018تک دوہزار805 پرائمری ،مڈل ،ہائی اورہائرسکینڈری سکولوں کی منظوری دی گئی جن میں سے دوہزار234سکولزمئی 2018ءتک مکمل کئے گئے،مجموعی طور پر 967نئے پرائمری سکولوں کی منظوری دی گئی اسی طرح 20مسجد سکولوں کو پرائمری سکول بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا 608پرائمری سکولوں کو مڈل سکول ،611مڈل سکول کو ہائی سکول اور419ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکول بنانے کی منظوری دی گئی 571مختلف نوعیت کے سکولوں پر مئی2018ءکے بعدبھی کام جاری تھا تاہم انہیں بعدمیں مکمل کیاگیا۔

[pullquote]پانچ بڑوں کے اضلاع پورے صوبے پربھاری،،،[/pullquote]

سب سے زیادہ سکول مردان میں تعمیر کئے گئے 2013سے 2018تک وزیرتعلیم موجودہ سینئرصوبائی وزیرعاطف خان تھے جس کاتعلق مردان سے ہے اسی طرح سوات کو بھی اس وقت خصوصی اہمیت دی گئی سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاتعلق نوشہرہ سے تھاوہاں پربھی بڑی تعدادمیں سکول بنے جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی بالخصوص سینئروزیرعنایت اللہ کا تعلق دیرسے تھا وہاں پر بھی بڑی تعدادمیں سکول بنائے گئے اسی طرح سابق سپیکر اسدقیصر اور شہرام ترکئی کا صوابی کےساتھ تعلق ہونے کے باعث وہاں پر بھی سینکڑوں سکول تعمیر ہوئے۔پشاورکو سب سے زیادہ آبادی ہونے کے باعث سکولوں کی تعمیرمیں ایک خاص حد تک کوٹہ دیاگیا

۔43فیصدسکولوں میں سے کس کے حصے میں کتنے آئے؟؟محکمہ تعلیم کے اعدادوشمارکے مطابق پانچ سالوں کے دوران967نئے پرائمری سکولوں میں سے99صرف مردان میں تعمیر کئے گئے مجموعی طور پر مردان ،نوشہرہ ،پشاور ،سوات ،صوابی اوردیر لوئرمیں 963میں سے373سکولزبنانے کی منظوری دی گئی اسی طرح 200مسجدسکولوں کو پرائمری سکول بنانے کےلئے جواعلان کیاگیاتھا ان چھ اضلاع کے78مسجدسکولز ریگولرپرائمری سکولزمیں تبدیل کئے گئے۔

صوبائی حکومت نے 608پرائمری سکولوں کو مڈل سکول بنانے کا فیصلہ کیا پانچ سالوں کے دوران ان چھ اضلاع میں259پرائمری سکول مڈل سکولوں میں تبدیل کئے گئے اسی طرح 611مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں میں اپ گریڈ کیاگیاجن میں سے 275کاتعلق ان چھ اضلاع سے ہے۔

419ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکول میں اپگریڈکرنے کے ساتھ وہاں سینکڑوں نئی اسامیاں پیدا کی گئیں حیران کن امریہ ہے کہ 419میں سے206یعنی49فیصدسکولوں کا تعلق مردان،نوشہرہ،سوات،پشاور،صوابی اوردیرلوئرسے ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے