ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے پاکستان میں داعش کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کب مکمل ہو گا ؟ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔
امریکا پاکستان کےساتھ تعلقات کو انفرادی حیثیت میں دیکھتاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا داعش اس وقت مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں کررہی ہے ، دیگر خطوں کو بھی اس سے خطرہ ہوسکتا ہے ، سب کو مل کر داعش سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں داعش کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ خیبرایجنسی میں کامیابیوں کے بعد شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ بھی کلیئر کرالیا گیا ہے۔آپریشن ضرب عضب کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔
پاک امریکا تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دونوں ملکوں کے تعلقات مثبت سمت میں آگےبڑھ رہےہیں، کوئی تیسرا ملک اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ امریکاپاکستان کےساتھ تعلقات کوانفرادی حیثیت میں دیکھتاہے