امریکی صدر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے کی ملاقات مفید رہی، میں ملاقات میں موجود تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز اٹھائے اور ان سے سپورٹ کا کہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے