وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن محمد زبیر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کو ’’سیاست کی میرا ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا کو فلموں میں کوئی رول دینے کو تیار نہیں جبکہ سیاسی اداکار شیخ رشید احمد کو بھی کوئی ووٹ دینے کو تیار نہیں ،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہمارا بھی دل چاہتا کہ تحریک انصاف ہمیں کامیابی پر مبارکباد دے لیکن بدقسمتی سے ہمیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی زبان لڑکھڑاتی ہے۔