عمران خان تنگ نہ کریں،پختون خوا میں کام کریں :سعد رفیق

saadوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لوگوں کو تنگ کرنا بند کریں اور خیبر پختون خواہ میں کام کریں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاکستان میں سیاست کیلئے نو گو ایریا ختم ہونے چاہئیں ۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے آج تک نہیں بتایا کہ ان کی کمائی کہاں سے آتی ہے ،ان سے پرانے مراسم ہیں دل کرتاہے انہیں سمجھاﺅں کہ گالی اور گولی کی سیاست پر ووٹ ہیں پڑتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور 34استعفے دے کر چلے بھاگ گئے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ریحام خان سے طلاق عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے