آرمی چیف کی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کبڈی ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی کپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے فائنل میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔ کبڈی ورلڈکپ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا گیا جس کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوئے اور 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

[pullquote]کبڈی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کو شکست دیکر پہلی بار چیمپئن بن گیا[/pullquote]

لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنا نام کرلیا۔

روایتی حریفوں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں۔

اس دوران بھارتی ٹیم اورانتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پرجان بوجھ کر احتجاج بھی کیا گیا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔

دوسرے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سرکل اسٹائل کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

گورنر پنجاب محمد سرور فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جبکہ بھارتی ٹیم کو 75 لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن ایران نے حاصل کی اور آسٹریلیا کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

خیال رہے کہ کبڈی ورلڈکپ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا گیا جس کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوئے اور 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے