جدید چارجنگ کیبل، موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر

سمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا موبائل رات کو چارجنگ پر لگاکر سوتے ہیں تاکہ جب اگلی صبح وہ بیدار ہوں تو ان کا موبائل مکمل طور پر چارج اور سارادن وہ اسے بآسانی استعمال کرسکیں۔

پھر رات کو جب بیٹری بالکل ختم ہونے والی ہوتی ہے تو وہ پھر موبائل کو چارجنگ پر لگاکرسوجاتے ہیں۔یہ ایک اچھی اور آسان عادت تصور کی جاتی ہے لیکن جب بیٹری سوفیصد چارج ہوجاتی ہے اور اس کے بعد بھی چارجنگ آن رہنے کی وجہ سے سمارٹ فون کی بیٹری کمزور ہونے لگتی ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ یہ بے کارہوجاتی ہے۔

mobleاس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنیUsBidiنے ایسی چارجنگ کیبل متعارف کروادی ہے جو موبائل کو100فیصد چارج کرنے کے بعد خودبخود چارج کرنا بند کردے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف موبائل کو چارجنگ مکمل ہونے کے بعد بیٹری کومزید چارج نہیں کرے گی بلکہ اسے کمپیوٹرUSBمیں لگاکر بھی موبائل کو تیزی سے چارج کیا جاسکے گا۔

جب ہم اپنے موبائل کو کمپیوٹر USBسے چارج کرتے ہیں تو یہ زیادہ تیزی سے چارج نہیں ہوتا جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ USBموبائل کو کمپیوٹر کے ساتھsyncکرتے ہوئے کم وولٹیج دیتی ہے اور موبائل چارج ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔

mobl2

تاہم کمپنی نے کیبل کے کنارے پر ایک بٹن لگادیا ہے جو دبانے کے بعدsyncکے عمل کوروکے گا اور موبائل تیزی سے چارج ہوگا۔اس کیبل کو فروری2016ءمیں مارکیٹ کیا جائے گا اور اس کی قیمت32ڈالر(3200روپے) ہوگی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قیمت زیادہ نہیں کیونکہ اس طرح صارفین اپنے موبائل کی بیٹری کی عمر بڑھنے سے انہیں زیادہ دیر تک استعمال کرسکیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے