جمعرات : 20 فروری 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]ہاناؤ ميں فائرنگ کے واقعات، حملہ آور سميت متعدد افراد ہلاک[/pullquote]

جرمن رياست ہيسے کے وزير داخلہ پيٹر بيوتھ نے کہا ہے کہ ہے ہناؤ ميں فائرنگ کے واقعے کی ’دہشت گردی‘ کے طور پر تفتيش کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں انہوں نے بتايا کہ واردات ميں ’اجانب پرستی‘ کے واضح عناصر دکھائی دے رہے ہيں۔ يہ امکان بھی ظاہر کيا جا رہا ہے کہ حملہ آور انتہائی دائيں بازو کے نظريات کا حامل تھا۔ قبل ازيں مشتبہ حملہ آور نے شہر کے مرکز ميں دو مختلف شيشہ بارز ميں فائرنگ کر کے کم از کم نو افراد کو ہلاک کر ديا تھا۔ مشتبہ حملہ آور جمعرات کی صبح اپنے مکان ميں اپنی والدہ کے ہمراہ مردہ حالت ميں پايا گيا۔ اس معاملے کی تفتيش وفاقی استغاثہ نے اپنے ذمے لے لی ہے۔

[pullquote]ہاناؤ ميں فائرنگ: متاثرين غير ملکی پس منظر کے حامل[/pullquote]

جرمنی ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کے مطابق ہناؤ ميں فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زيادہ تر افراد غير ملکی پس منظر کے حامل ہيں۔ ترک حکومت نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں ميں ترک شہری شامل ہيں۔ ايسی رپورٹيں بھی موصول ہو رہی ہيں کہ متاثرين ميں چند کرد باشندے بھی شامل ہيں۔ دريں اثناء ان حملوں پر کئی حلقوں سے رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے۔ يورپی کميشن کی صدر اوژلا فان ڈير لائن، يورپی کميشن کے سربراہ چالز ميشل اور يورپی پارليمان کے اسپيکر ڈيوڈ ساسولی نے متاثرين کے ساتھ اظہار يکجہتی ميں ٹوئيٹس کی ہيں۔

[pullquote]چين کے بعد جنوبی کوريا ميں کورونا وائرس کے سبب افراتفری[/pullquote]

چين ميں افراتفری پھيلانے کے بعد اب کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوريا ميں پريشانی کا سبب بن رہی ہے۔ چين ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے نئے کيسز ميں کمی رپورٹ کی گئی ہے تاہم جنوبی کوريا ميں درجنوں نئے کيسز اور ہلاکت نے حکام کو پريشان کر رکھا ہے۔ ڈھائی ملين کی آبادی والے شہر ڈيگو کے ميئر نے شہريوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں ميں رہيں۔ شہر اور آس پاس کے ديہاتوں ميں ايک دن ميں چاليس نئے کيسز سامنے آ چکے ہيں۔

[pullquote]کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہے، چينی وزير خارجہ[/pullquote]

چينی وزير خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو روکنے کی کوششيں رنگ لا رہی ہيں۔ وانگ يی نے يہ بات جنوبی ايشيائی ممالک کی تنظيم آسيان کی سمٹ کے موقع پر لاؤس ميں جمعرات کو کہی۔ ان کے بقول افراتفری اور عالمی سطح پر پھيلنے والی تشويش کے باوجود کورونا وائرس کی يہ قسم قابل علاج ہے اور اس کے پھيلاؤ پر کنٹرول پانا بھی ممکن ہے۔ کورونا وائرس کی حال ہی ميں ووہان سے شروع ہونے والی اس نئی قسم سے اب تک 2100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ متاثرين کی تعداد پچھتر ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

[pullquote]کشميری ليڈرز کو رہا کيا جائے، امريکی اراکين کانگريس[/pullquote]

امریکی کانگریس کے ایک وفد نے کشمیری سیاست دانوں کو مسلسل قید میں رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکام سے انہیں جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر اور با اثر رہنما ایمی بیرا اور ری پبلیکن پارٹی کے لیڈر جارج ہولڈنگ پر مشتمل وفد نے دہلی میں بھارت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چار دن بعد بھارت کا دورہ کرنے والے ہيں۔ ٹرمپ کے دورے سے پہلے امریکی اراکین کانگریس کے ان بیانات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس اگست سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر کے سینکڑوں رہنما اور دیگر سیاسی کارکن مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

[pullquote]ادلب ميں کشيدگی، ترکی اور روس کا مشترکہ گشت پر غور[/pullquote]

ترکی اور روس کشيدگی ميں کمی کے ليے شام کے شمال مغربی شہر ادلب کے آس پاس مشترکہ فوجی گشتوں پر غور کر رہے ہيں۔ يہ بات ايک ترک اہلکار نے جمعرات کو کہی۔ قبل ازيں انقرہ اور ماسکو کی حکومتوں کے مابين مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدر رجب طيب ايردوآن نے گزشتہ روز ہی دھمکی دی تھی کہ روس اور شام کی افواج کے خلاف ادلب ميں ترک فوجی دستوں کی کارروائی چند دنوں ميں شروع کی جا سکتی ہے۔ ترک اہلکار نے مزيد بتايا کہ آئندہ ماہ کے اوائل ميں ايرانی، ترک اور روسی وفود کی تہران ميں ملاقات متوقع ہے۔

[pullquote]امريکی وزير خارجہ کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات[/pullquote]

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے آج بروز جمعرات سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ رياض ميں ہونے والی اس ملاقات ميں ايران سے لاحق مبينہ خطرات پر توجہ مرکوز رہی۔ سعودی شاہ سے ملاقات کے بعد پومپيو سعودی سرزمين پر قائم پرنس سلطان ايئر بيس کا دورہ کیا ، جہاں قريب ڈھائی ہزار امريکی فوجی تعينات ہيں۔ اپنے دورے پر امريکی وزير خارجہ نے کاروباری خواتين کے ايک وفد سے بھی ملاقات کی۔ امريکا اور سعودی عرب اتحادی ممالک ہيں۔

[pullquote]جرمنی ميں تعينات امريکی سفير اب امريکی نيشنل انٹيليجنس کے سربراہ[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی ميں تعينات امريکی سفير رچرڈ گرينیل کی نيشنل انٹيليجنس کے قائم مقام ڈائريکٹر کے طور پر تعيناتی کا اعلان کيا ہے۔ گرينیل اب جوزف مگوائر کی جگہ ليں گے جو گزشتہ برس اگست سے قائم مقام ڈائريکٹر کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہيں۔ چونکہ صدر ٹرمپ نے گرينیل کو قائم مقام ڈائريکٹر تعينات کيا ہے، اس فيصلے کی سينيٹ سے توثيق بھی لازمی نہيں۔ ناقدين نے صدر کے اس اقدام پر تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے پر کسی ايسے شخص کو تعينات کيا جانا چاہيے تھا، جس کا انٹيليجنس امور ميں وسيع تر تجربہ ہو۔

[pullquote]ٹرمپ نے جولين اسانج کو معافی کی پيشکش تھی، وکيل[/pullquote]

وکی ليکس کے بانی جولين اسانج کی وکيل جينيفر روبنسن نے گزشتہ روز لندن کی ايک عدالت ميں بتايا کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2016 کے صدارتی اليکشن کی مہم کے دوران ان کی مرکزی سياسی حريف کی ليک ہونے والی ای ميلز ميں روس کے کردار پر پردہ ڈالنے کے بدلے معافی کی پيشکش کی تھی۔ روبنسن کے بقول يہ پيشکش کانگريس کے رکن ڈانا روہرباخ کے ذريعے کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر ايسی خبروں کی ترديد کی کہ ٹرمپ نے روس کے حوالے سے تنازعے ميں مدد کے بدلے اسانج کو معاف کرنے کی پيشکش کی۔ جولين اسانج کی امريکا حوالگی کے ليے امريکی درخواست پر باقاعدہ عدالتی کارروائی آئندہ پير سے شروع ہو گی۔

[pullquote]کيٹ ويب پرائز کشميری صحافی احمر خان کے نام[/pullquote]

کشميری فری لانس رپورٹر احمر خان کو فرانس کے معتبر صحافتی کيٹ ويب پرائز کا حقدار قرار ديا گيا ہے۔ انہيں بھارت کے زير انتظام کشمير ميں متنازعہ بھارتی اقدامات کی رپورٹنگ پر اس اعزاز سے نواز گيا۔ ستائيس سالہ احمر خان نے گزشتہ برس اگست ميں کشمير کی خصوصی آئينی حيثيت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر کئی ويڈيو اور تحريری رپورٹس ترتيب ديں۔ کيٹ ويب پرائز فرانسيسی خبر رساں ادارے اے ايف پی کے اعلٰی ترين نمائندے کے نام سے منسوب ہے۔ خان کو اسی سال ہانگ کانگ ميں منعقد ہونے والی ايک تقريب ميں ايوارڈ ديا جائے گا۔

[pullquote]تامل ناڈو: ٹريفک حادثے ميں متعدد افراد ہلاک[/pullquote]

جنوبی بھارت ميں جمعرات کی صبح ايک ٹرک ايک مسافر بس سے ٹکرا گيا، جس کے نتيجے ميں کم از کم انيس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے ميں تيئس ديگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ يہ حادثہ رياست تامل ناڈو کے شہر اوانشی کے قريب پيش آيا۔ بھارت ميں سالانہ بنيادوں پر ايک لاکھ دس ہزار افراد سڑکوں پر ايسے ہی حادثات ميں ہلاک ہو جاتے ہيں۔

[pullquote]آسٹريليا ميں جنگلاتی آگ کی تفتيش کے ليے کميشن قائم[/pullquote]

آسٹريليا نے ملک ميں لگنے والی جنگلاتی آگ کی باقاعدہ تحقيقات کے ليے قومی سطح پر تفتيش کا فيصلہ کيا ہے۔ اس سلسلے ميں قائم کردہ خصوصی کميشن کو يہ ذمہ داری سونپی جائے گی کہ اس طرز کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے ليے موجودہ طريقہ ہائے کار کا جائزہ ليا جائے اور ان ميں بہتری لائی جائے۔ کميشن کے قيام کا اعلان وزير اعظم اسکاٹ موريسن نے جمعرات بيس فروری کو کيا۔ تفتيشی کارروائيوں کے سربراہ سابق ايئر فورس چيف مارک بنکسکن ہوں گے۔ آسٹريليا ميں ايک ماہ تک جاری رہنے والی وسيع تر جنگلاتی آگ نے ہر چار ميں سے تين شہريوں کو متاثر کيا۔ مجموعی طور پر تيس افراد ہلاک بھی ہوئے۔

[pullquote]ايران ميں پارليمانی انتخابات[/pullquote]

ايران ميں پارليمانی انتخابات کے ليے انتخابی مہم کی مدت گزشتہ شب ختم ہو گئی۔ دو سو نوے قانون سازوں کے چناؤ کے ليے ان اليکشن کو موجودہ حکومت کی عوام ميں مقبوليت کے ليے امتحان کے طور پر ديکھا جا رہا ہے۔ سن 2015 ميں امريکا کی جوہری ڈيل سے عليحدگی اور پابنديوں کی بحالی کے بعد ايران ميں يہ پہلے انتخابات ہيں۔ ايران ميں عام انتخابات کل جمعے کو ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے