پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگیا۔

پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا اس حوالے سے کہنا ہے شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد اعزاز کی بات ہے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کو بھرپور طریقے سے سجایا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے