عامر پر تاحیات پابندی لگائی جائے:پیٹرسن

perrsnفکسنگ میں سزایافتہ فاسٹ بولر عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی مخالفت انگلینڈ میں بھی شروع ہوگئی ہے اور سابق  انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ان پر ہمیشہ کیلیے کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیٹرسن کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ جب عامر ان چیزوں میں پڑا اس کی عمر محض 18 برس تھی، میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس کے پاس خصوصی ٹیلنٹ ہے، اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ وہ اور آصف غریب پس منظر سے تعلق رکھتے اور چند سیکنڈز کے کام کیلیے خطیر رقم کے لالچ میں آگئے۔ اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ عامر کو واپس نہیں آنا چاہیے، میں کسی کے خلاف نہیں اور ان کیلیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں لیکن یہ کھیل ہم سب سے بڑا ہے، اس کو ہم سے کہیں زیادہ لمبے عرصے تک جاری رہنا ہے، ہمیں کوئی حق نہیں بنتا کہ اس کو نقصان پہنچائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ میں کم عمری کے باعث عامر کے بارے میں ہمدردی کے جذبات پائے جاتے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے