آئی جی پنجاب کو بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے کا کام سونپا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے کا کام سونپا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے شجر کاری بہت اہم ہے لیکن نوجوانوں میں احساس نہیں کہ شجر کاری کتنی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریز جو جنگل چھوڑ کر گئے ہم نے وہ بھی تباہ کر دیئے، میں نے اپنی زندگی میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا، چھانگا مانگا میں بڑے درخت ہی نہیں رہے، لوگوں نے زمین پر قبضے کر لیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ان سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے اور انھیں جیلوں میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کندیاں میں جو پودے لگائے ہیں، اس جنگل کی ذمہ داری اب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ جب یہ جنگل لوگوں کو نوکریاں دے گا تو اس وقت آپ کو اس جنگل کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کندیاں میں بیری کے درختوں سے شہد حاصل ہو گا لیکن اگر جنگل تباہ کر دیئے تو موسمیاتی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کر دے گی۔

پولیس ریفارمز پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے کا کام سونپا ہے، ہماری حکومت میں پہلی بار ہوا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے سے چھوٹے ڈاکو ڈر جاتے ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کر دیا[/pullquote]

وزیراعظم عمران خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم برائے 2020 کا افتتاح کر دیا۔

عمران خان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو حکام کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ شجرکاری مہم کا مقصد جنگلات کی بحالی اور دشت شدتی کو کنٹرول کرنا ہے، اسی مناسبت سے آج شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کا عنوان جنگلات کی بحالی رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ شجرکاری مہم پورے ملک میں 30 جون تک جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے