ایرانی عدالت نے امریکی صحافی کو قید کی سزا سنادی

ایرانی عدالت نے امریکی صحافی کو جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے،امریکی صحافی کو ایرانی عدالت سے سزا امریکا ایران کے مابین حال ہی میں بڑھتے تعلقات ایک حساس معاملہ ہے۔

تہران میں امریکی اخبار کے بیورو چیف جیسن ریزان کو جولائی 2014 میں،تہران سے گرفتار کیا گیاتھا۔ امریکی اخبار کے نمائندے کے پاس ایران اور امریکا ، دونوں ممالک کی شہریت ہے۔

ایرانی عدالتی ترجمان غلام حسین محسنی نے امریکی اخبار کے نمائندے کو دی جانے والی قید کی سزا سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے جیسن ریزان کو 20 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے تر جمان جان کربی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صحافی کو ایرانی عدالت سے سزا کی خبریں ایرانی خبر رساں ایجنسی کے ذریعے ملی ہیں تاہم فوری طور پریہ واضح نہیں ہے کہ ایران نے جیسن ریزان کی سزا کی تفصیلات کیوں جا ری نہ کی جاسکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے