ملک بھر میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا: فواد چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہو گا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشاءاللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25 اپریل کوپہلا روزہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ذی القعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی فواد چوہدری نے رمضان المبارک کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وزارت نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے رمضان اور عید کا چاند ہر کوئی دیکھ سکے گا۔

فواد چوہدری نے رمضان المبارک اور عیدین کے حوالے سے چاند دیکھنے کے رویت ہلال کمیٹی کے طریقہ کار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے