کورونا وائرس: گیم ڈیولپرز کانفرنس 2020 بھی منسوخ

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے نا صرف معیشت پر اثر پڑا ہے بلکہ اس سے ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ریاست سین فرانسسکو میں 16 مارچ سے لے کر 20 مارچ تک ’گیم ڈیویلپرز کانفرنس 2020‘ کا آغاز ہونا تھا لیکن اب حال ہی میں منتظمین کی جانب سے کورونا وائرس کے پیشِ نظر اس کانفرنس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کانفرنس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایمازون، الیکٹرانک آرٹس، ایپک، فیس بک، سونی اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے کانفرس میں شرکت کرنے سے معذرت کی گئی۔

گیم ڈیلولپرز کانفرس 2020 کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’گیم ڈیویلپمنٹ انڈسٹری اور دنیا بھر میں کمیونٹی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد، ہم نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گیم ڈویلپرز کانفرنس ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے‘۔

انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ سال سے اپنے مشاورتی بورڈز، اسپیکرز ،نمائش کنندگان اور ایونٹ کے شراکت داروں کے ساتھ شو کی تیاری کرنے کے بعد بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کر رہے ہیں‘۔

گیم ڈیویلپرز کانفرنس کی انتظامیہ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ اب کانفرنس کو موسمِ گرما کے اختتام تک کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’ہم تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور آنے والے ہفتوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات شیئر کریں گے‘۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے جہاں متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اپنے دفتر عارضی طور پر بند کیے گئے وہیں اس کی وجہ سے موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 بھی منسوخ کردیا گیا کیونکہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے