اتوار : یکم مارچ 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]طالبان قیدیوں کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، افغان صدر[/pullquote]

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والی تاریخی ڈیل کے تحت پانچ ہزار زیر حراست طالبان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا گیا۔ اس ڈیل پر دستخط کے ایک دن بعد آج اتوار کو صدر غنی نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ طالبان اور امریکا کے مابین براہ راست مذاکرات کو طالبان کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس ڈیل کے مطابق طالبان کی حراست میں ایک ہزار افغان سرکاری اہلکاروں کو آزاد کرنے کے بدلے افغان جیلوں میں قید پانچ ہزار طالبان کو رہا کر دینے کی بات کی گئی ہے۔

[pullquote]امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے سے پہلی ہلاکت[/pullquote]

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے کہا ہے کہ اس وبا سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ملکی محکمہ صحت اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ادھر تھائی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ہاں پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری طرف ایران میں اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 54 ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ وائرس اب تک ستاون ممالک میں پہنچ چکا ہے جبکہ اس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد تقریباﹰ پچاسی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یہ عالمی وبا اب تک تین ہزار افراد کی جان لی چکی ہے۔

[pullquote]ادلب میں روس نواز شامی فورسز کے خلاف کارروائی جاری، ترکی[/pullquote]

ترکی نے آج اتوار کے روز کہا ہے کہ شامی علاقے ادلب میں روس نواز شامی فورسز کے خلاف کامیاب عسکری کارروائی جاری ہے۔ ترک وزیر دفاع نے البتہ اصرار کیا کہ انقرہ کی ایسی کوئی خواہش نہیں کہ ماسکو حکومت کے ساتھ کوئی براہ راست جھڑپ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری کو ادلب میں ترک افواج پر کیے گئے ’گھناؤنے حملے‘ کے بعد سے ’سپرنگ فیلڈ‘ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ جمعرات سے اب تک ادلب میں جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں چونتیس ترک فوجی مارے جا چکے ہیں۔

[pullquote]مہاجرین کا ممکنہ بحران، یونانی وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس بلا لیا[/pullquote]

ترکی نے آج اتوار کے روز کہا ہے کہ شامی علاقے ادلب میں روس نواز شامی فورسز کے خلاف کامیاب عسکری کارروائی جاری ہے۔ ترک وزیر دفاع نے البتہ اصرار کیا کہ انقرہ کی ایسی کوئی خواہش نہیں کہ ماسکو حکومت کے ساتھ کوئی براہ راست جھڑپ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری کو ادلب میں ترک افواج پر کیے گئے ’گھناؤنے حملے‘ کے بعد سے ’سپرنگ فیلڈ‘ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ جمعرات سے اب تک ادلب میں جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں چونتیس ترک فوجی مارے جا چکے ہیں۔

[pullquote]میانمار میں جھڑپ، روہنگیا برادری کے پانچ افراد ہلاک[/pullquote]

میانمار کی سکیورٹی فورسز اور روہنگیا نرادری کے افراد کے مابین ایک تازہ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ روہنگیا باشندے ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ تازہ خونریزی صوبے راکھین میں ہفتے کے دن علحیدگی پسند اراکان آرمی کے باغیوں کے سرکاری فورسز پر اچانک حملے کے بعد عمل میں آئی ہوئی۔ حکومتی اہلکاروں نے اس تازہ کارروائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دوسری طرف اراکان باغیوں نے ان اموات کو شہری ہلاکتیں قرار دے کر ان کی ذمہ داری میانمار کی سکیورٹی فورسز پر عائد کی ہے۔

[pullquote]اسرائیل میں الیکشن، عوام تقسیم کا شکار[/pullquote]

اسرائیل میں کل پیر کے دن ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ ایک سال کے عرصے کے دوران تیسری مرتبہ اس منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ دو انتخابات میں ان کا اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ پیر کے الیکشن کو نیتن یاہو کی پالیسیوں پر ایک عوامی ریفرنڈم کا نام بھی دیا جا رہا ہے لیکن عوامی جائزوں کے مطابق اسرائیلی ووٹر ابھی تک تقسیم کا شکار ہیں۔ اس الیکشن کے دو ہفتے بعد ہی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔

[pullquote]امریکی صدارتی انتخابی مہم میں جو بائیڈن کے لیے اہم کامیابی[/pullquote]

سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا کی پرائمری میں دیگر ڈیموکریٹ سیاستدانوں کو شکست دے دی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس پرائمری میں بائیں بازو کے سیاستدان برنی سینڈرز دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر چودہ امریکی ریاستوں میں ’سپر منگل‘ کہلانے والی ووٹنگ میں اسی ہفتے سیاسی میدان سجے گا۔ ڈیموکریٹک پرائمریز میں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار نومبر میں ہونے والے آئندہ صدارتی الیکشن میں ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرے گا۔

[pullquote]تاجکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ[/pullquote]

تاجکستان میں اتوار کو پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پارلیمان کی تریسٹھ نشستوں کے لیے سات سیاسی جماعتیں میدان میں ہیں۔ ان میں سے صرف سوشل ڈیموکریٹس ہی کی جماعت ایسی پارٹی ہے، جو صدر امام علی رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ سڑسٹھ سالہ مطلق العنان رحمان گزشتہ پچیس برسوں سے نو ملین کی آبادی والے اس مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ چلے آ رہے ہیں۔ ملک کے تمام تر اختیارات ان ہی کے پاس ہیں جبکہ ان کے حمایتی ہی جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

[pullquote]سلوواکیہ میں عام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب[/pullquote]

سلوواکیہ میں ہفتے کو منعقد ہوئے پارلیمانی الیکشن میں اپوزیشن سیاسی جماعت OLaNo سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے۔ انسداد بدعنوانی کا نعرہ لگانے والے اپوزیشن رہنما ایگور ماتووِچ نے کہہ رکھا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد فوری طور پر کرپشن کے خاتمے کی کوششیں شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے صحافی یان کوٹسیاک اور ان کی منگیتر کے قتل اور اس کیس سے متعلق اعلیٰ سطح کی کریشن پر عوامی غم و غصے کو اپنی انتخابی مہم کا ایک اہم حصہ بنایا تھا۔ منقسم اپوزیشن کو متحد کرتے ہوئے اب ماتووِچ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔

[pullquote]ملائیشیا میں محی الدین یاسین نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا[/pullquote]

ملائیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین نے آج اتوار کے روز بطور وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔ تاہم سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اس پیش رفت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اصلاحات پسند اتحاد کے رہنما یاسین پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں ان کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا۔ ملائیشیا میں وزیر اعظم کا انتخاب بادشاہ کرتا ہے، جسے بعد ازاں پارلیمان میں کم از کم 112 ممبران کی لازمی حمایت بھی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی کوشش تھی کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب کر لیے جائیں۔

[pullquote]کرائسٹ چرچ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار[/pullquote]

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہو گیا ہے۔ دوسرے دن کے اختتام پر بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں نوے کے مجموعی اسکور پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھارتی ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 242 کے مقابلے میں 235 رنز ہی بنا سکے تھے۔ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچ میں اس وقت بھارت کو نیوزی لینڈ پر ستانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔ اگر بھارتی بلے باز نیوزی لینڈ کو چوتھی اننگز کے لیے اچھا ٹارگٹ نہ دے سکے تو دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز بھارت وائٹ واش ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے