ترکی نے ادلب میں شام کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے

ترکی نے شامی صوبے ادلب میں شامی فورسز کے دو طیارے مارگرائے۔

عرب خبر رساں ادرے کے مطابق ترکی نے یہ کارروائی شامی حکومت کی فوج کی جانب سے علاقے میں ڈرون تباہ کرنے کے چند گھنٹوں بعد کی جس میں ترک افواج نے شام کے صوبے ادلب کے شمال مغربی علاقے میں دو لڑاکا طیارے مار گئے۔

ترک وزارت دفاع نے ٹوئٹر کے ذریعے شامی افواج کے طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترک افواج نے ڈرون گرانے کے جواب میں شام کے دو ایس یو 24 لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بھی ادلب میں طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طیارے تباہ ہونے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور طیاروں کے پائلٹس پیرا شوٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین پر اترگئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ حلب شہر کے نواحی علاقے میں قائم شامی فوج کے النیرب ائیرپورٹ پر بھی فضائی حملے کیے گئے۔

اس کے علاوہ شامی افواج نے ادلب میں ترک فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ائیربیس کا استعمال کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے