امریکی صدر کی دواساز کمپنیوں کو جلد از جلدکورونا کی ویکسین بنانے کی ہدایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لیے ویکسین جلد بنانے کی ہدایت کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں دواساز ( فارما سیوٹیکل) کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران اور طبی ماہرین کےساتھ ہونے والی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ ویکسین کی تیاری میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟

امریکی صدر کے سوال پر دواساز اداروں کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے۔

اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں چند ماہ میں ویکسین تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس تو پیسے کی بھی کمی نہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ حکومت کو قرض دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آٖف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹرٹونی نے انہیں کہا بھی کہ کسی ویکسین کو بنانے اور اس کو بڑے پیمانے پر دستیاب ہونے میں وقت لگتا ہے تاہم ٹرمپ کو ان کی یہ بات پسند نہیں آئی اور وہ مسلسل جلد ویکسین بنانے پر اصرار کرتے رہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 103 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکا نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر ایران کے لیےسفری پابندی میں توسیع کردی ہے جب کہ امریکی شہریوں کو اٹلی اورجنوبی کوریاکےدورے سےگریز کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 321 ہوچکی ہے جب کہ اب تک 3 ہزار 131 افراد ہلاک ہوئے ہیں، سب سے خراب صورتحال چین کی ہے جہاں 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2ہزار 945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے