کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے

معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کے مطابق امان اللہ 3 ماہ قبل گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔

انہیں چند روزقبل دوبارہ طبیعت بِگڑنے پر لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

[pullquote]کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کا اظہارِ افسوس[/pullquote]

مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم امان اللہ طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں چند روز قبل دوبارہ طبیعت بِگڑنے پر لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت سمیت دیگر شخصیات نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ہمایوں سعید نے امان اللہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے‘۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ پاک ان کی مغفرت کریں‘۔

معروف ڈیزائنر عاصم جوفا نے کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے امان اللہ کے ساتھ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے