کورونا وائرس کے خوف سے شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا

چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس اب دنیا کے 102 ممالک تک پھیل گیا ہے اور اس جان لیوا وائرس کے خوف سے ایک شخص نے اپنی بیوی کو باتھ روم میں ہی بند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقع یورپ کے ملک لیتھوینیا میں پیش آیا جہاں ایک آدمی نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا کیونکہ اسے شبہ تھا کہ اس کی بیوی کو کورونا وائرس ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے اس واقع کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی پولیس کو خاتون کی جانب ایک شکایتی کال موصول ہوئی جس نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر اور نوجوان بیٹوں نے انہیں باتھ روم میں بند کر دیا ہے۔

پولیس کو جیسے ہی شکایتی کام موصول ہوئی تو وہ جائے وقوع پر پہنچے تو اس خاتون کے شوہر نے پولیس کو انتہائی اطمینان کے ساتھ کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو باتھ روم میں اس لیے بند کیا ہے تاکہ وہ کورونا وائرس سے بچ سکیں کیونکہ ان کی بیوی حال ہی میں اٹلی سے گھوم پھر کر آئیں تھیں۔

شوہر نے بتایا کہ اٹلی میں ان کی بیوی بہت سے چینی باشندوں سے بھی ملی تھی تو مجھے شبہ ہے کہ انہیں بھی کورونا وائرس ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے خاتون کو علیحدہ کرنے کے لیے انہیں باتھ روم میں بند کیا۔

بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقعے کے بعد خاتون کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا اور خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

[pullquote]کورونا وائرس کی صورتحال [/pullquote]

خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 102 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور موذی وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی ہے۔

چین میں اموات کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے جب کہ یورپ اور امریکا میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اٹلی میں اموات کی تعداد 233 ہو گئی ہے، 6 ہزار افراد بیمار ہیں جس کے سبب 11 صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے